اسلام آباد (نیوز پلس) سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ لاہور میں آلودگی کی بڑی وجہ بارڈر پار کی صورتحال ہے، دہلی سے امرتسر تک فصل کاٹنے کے بعد باقیات کو آگ لگانے سے آلودگی پھیل رہی ہے۔سماجی رابطے پر ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار ہر معاملے میں ناکام ہے، بھارتی حکومت ایک طرف بارڈر پر اشتعال انگیزی کی مرتکب ہو رہی ہے تو دوسری طرف آبی جارحیت کا مظاہرہ کر رہی ہے، اب ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے مودی سرکار کی ناکامی کے اثرات پاکستان پر مرتب ہو رہے ہیں۔