Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ہم نے ٹیسٹ میچ کے دوران جیت کے کئی مواقع ضائع کیے، شان مسعود

ہم نے ٹیسٹ میچ کے دوران جیت کے کئی مواقع ضائع کیے، شان مسعود

ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہاہے کہ ہم نے ٹیسٹ میچ کے دوران جیت کے کئی مواقع ضائع کیے۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا کہ قومی ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے دوران جیت کے کئی مواقع ضائع کیے، آسٹریلیا وکٹوں کی تلاش میں تھا، ہم انہیں بار بار مواقع دیتے رہے۔

شان مسعود نے تسلیم کیا کہ قومی ٹیم نے میچز کے دوران چند مواقع ضائع کیے، آسٹریلیا وکٹوں کی تلاش میں تھا، ہم انہیں بار بار مواقع دیتے رہے اور انہوں نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔انہوں نے ٹیم کی بلے بازی کی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 200 سے زیادہ کے سکور کے ہدف کی توقع تھی۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے سب سے زیادہ اسکور کیا لیکن اس سیریز میں کوئی بھی 200 سے زیادہ رنز نہیں بنا سکا، ٹیم میں بہتری آسکتی تھی، مواقع سے فائدہ اٹھاسکتے تھے، اگلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے 10 ماہ کا وقت ہے اس دوران ہم مزید محنت اور غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔یاد رہے کہ سڈنی میں کھیلا گیا آخری ٹیسٹ میچ میزبان ٹیم نے 8 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا، جبکہ پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا 360 اور میلرن ٹیسٹ میں 70 رنز سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔پاکستان کو آسٹریلیا میں لگاتار 17ویں ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی، قومی ٹیم 1995 کے بعد سے آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More