Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ تو کیا فیلڈ ہی نہیں دی گئی، بلا چھین لیا گیا، گوہر خان

ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ تو کیا فیلڈ ہی نہیں دی گئی، بلا چھین لیا گیا، گوہر خان

ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، میڈیا سے گفتگو

تحریک انصاف کے رہنما گوہر خان نے کہا ہے کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ تو کیا فیلڈ ہی نہیں دی گئی، بلا چھین لیا گیا،ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹرائل اور الیکشن مہم کے مسائل پر بات کرنا چاہتا ہوں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نہ ہمیں کاغذات فراہم کیے گئے نہ ہی مخالفین سے سوالات کرنے کا موقع ملا، سائفر اور نیب کے کیسز سمیت الیکشن کمیشن کی توہین کا کیس بھی جیل میں ہی چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صبح 8 سے شام 4 تک انتہائی جلد بازی میں کیس چلایا جارہا ہے، ملزم کی مرضی کے خلاف جج صاحب نے سرکاری وکلا کو متعین کردیا، سزائے موت کی طرف بڑھنے والے اس کیس میں عدل اور آئین کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ہمیں یقین دہانی کروائی تھی کہ مساوی سلوگ ہوگا، ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے ہمیں بطور شہری اور سیاسی جماعت برابری کی سطح پر الیکشن لڑنے کے مواقع دیں، ہمیں پرامن طور پر برابری کی سطح پر الیکشن کا حصہ تو دور ہم سے فیلڈ ہی چھین لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدوار آزاد نشان سے لڑ رہے ہیں لیکن وہ اپنی پارٹی کیساتھ ہیں، شاندار پاکستان، شاندار مستقبل اور خراب ماضی سے چھٹکارا، یہ ہمارا نعرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری نظام میں وزیراعظم چیف ایگزیکٹو ہوتا ہے، آئینی ترامیم تبدیلی کریں گے، وزیراعظم کا انتخاب عوام کی مرضی سے ہوگا، آئینی اصلاحات لے کر آئیں گے،بیرسٹرگوہر خان اسمبلی کی مدت چار سال کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ سینٹ کی مدت پانچ سال کریں گے، سینیٹ اصلاحات لے کر آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More