Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ہانیہ اور عاصم اظہر کی بڑھتی قربتیں، سابقہ منگیتر کا مبہم پیغام سامنے آ گیا

ہانیہ اور عاصم اظہر کی بڑھتی قربتیں، سابقہ منگیتر کا مبہم پیغام سامنے آ گیا

مداحوں نے میرب علی کیلئے ہمدردی اور حمیات کا ظہار کیا

اداکارہ میرب علی اور گلوکار عاصم اظہر کی منگنی کے خاتمے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر چہ مگوئیاں تیز ہو گئی ہیں۔

تین سال تک جاری رہنے والے اس تعلق کے اختتام کے باوجود مداحوں کی دلچسپی کم نہ ہو سکی۔ حالیہ دنوں میں عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان قربتوں سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں نے اس معاملے کو مزید موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔

چند روز قبل عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد دونوں کے دوبارہ قریب آنے کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کرتے ہوئے امکان ظاہر کیا کہ شاید دونوں کے تعلقات ایک بار پھر بحال ہو رہے ہیں۔

اسی دوران میرب علی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک انسٹاگرام اسٹوری نے بھی صارفین کی توجہ حاصل کی۔ اداکارہ نے ایک تصویر پوسٹ کی جس پر درج تھا: ’’میری فکر نہ کرو، اپنی اُن غلطیوں کی فکر کرو جن کا حساب تم پر بڑھتا جا رہا ہے۔‘‘

میرب علی

اگرچہ میرب علی نے کسی کا نام نہیں لیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین اس پیغام کو حالیہ صورتحال سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں اور اسے عاصم اظہر کی جانب اشارہ قرار دے رہے ہیں۔

اس مبینہ اشارے کے بعد انٹرنیٹ پر مختلف آرا سامنے آئیں۔ بعض صارفین نے تبصرہ کیا کہ عاصم کا دل ہمیشہ ہانیہ کے لیے تھا، جبکہ کچھ نے میرب علی کو اس رشتے کے خاتمے پر صبر اور مضبوطی کی تلقین کی۔ دوسری جانب کچھ افراد کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی پوسٹ کو غیر ضروری طور پر متنازع بنایا جا رہا ہے اور یہ ایک عمومی نوعیت کا پیغام بھی ہو سکتا ہے۔

     

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More