Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کے الیکڑک کا گیس پریشیر کا بہانہ: کراچی شہر کے مخلتف علاقوں میں رات بھر لوڈشنڈنگ

گرم موسم میں بجلی کی بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

کراچی (نیوز پلس) کراچی میں کے الیکٹرک نے گیس پریشر میں کمی کا بہانہ بناکر لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا ہے اور رات کے اوقات میں بھی شہر میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ عوام گرم موسم میں بجلی کی بندش سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ شہر کے مخلتف علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

کیماڑی کے مختلف علاقوں سمیت، بھٹہ ویلیج، لیاری، کھارادر، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، نیاآباد، کھڈا مارکیٹ، نارتھ کراچی، گلستان جوہر، گارڈن ویسٹ، لیاقت آباد سمیت شہر کے مختلف علاقے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متاثر ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کم گیس پریشر کے باعث بجلی کی پیداواری صلاحیت متاثر ہونے کی وجہ سے 400 میگاواٹ بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سائٹ اور کورنگی سمیت گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس متاثر ہیں، تاہم فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس پوری استعداد پر چل رہے ہیں جب کہ بجلی کی طلب پوری کرنے کے لیے آر ایل این جی کی فراہمی کی درخواست کی گئی ہے۔

ترجمان کے الیتڑک کا مزید کہنا تھا کہ گیس سپلائی میں کمی کے باعث صنعتی شعبوں میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا خدشہ ہے لہٰذا موجودہ صورتحال کے حل کے لیے ایس ایس جی سی سےرابطے میں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More