Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسحاق ڈار کی ازبک وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،ایس سی او کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد

اسحاق ڈار کی ازبک وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،ایس سی او کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کی صدارت سنبھالنے پر  مبارکباد

            اسلام آباد۔:  (نیوز پلس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور 2026-2027 کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (سی ایچ جی) کی صدارت سنبھالنے پر  مبارک دی جبکہ  پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے گفتگو کے دوران 2026-2027 کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (سی ایچ جی ) کی صدارت سنبھالنے پر ازبکستان کو مبارک باد دی اور پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے بھی 2026-2027 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ (سی ایچ ایس) کی صدارت پاکستان کے سپرد ہونے پر ازبکستان کی جانب سے حمایت کا اظہار کیا۔دونوں رہنمائوں نے (ایس سی او) سی ایچ ایس کے آئندہ سربراہی اجلاس 2027 کی تاریخوں اور تیاریوں کے علاوہ تنظیم کی آئندہ سرگرمیوں کے کیلنڈر پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

علاقائی صورتحال پر اپنے خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے ازبک وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔دونوں وزرائے خارجہ نے اپنے اپنے ممالک کی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

Security Question:9 + 8 = ?

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More