Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کراچی اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

کراچی اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان کے دوبڑے شہروں کراچی اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا پایا جانا تشویش ناک ہے، وائرس جینیاتی طور پر افغانستان میں پائے جانے والے وائرس جیسا ہے۔

نگراں وفاقی وزیر صحت ندیم جان کا کہنا تھا کہ وائرس کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچوں کو اس بیماری سے مسلسل خطرہ ہے ، متاثرہ آبادیوں کا پتہ لگانے کےلئے مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تحقیقات کریں گے،

نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ بچوں کی قوت مدافعت مضبوط کرنے کے لئے فوری مؤثر اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔

 نگراں وفاقی وزیر نے اپیل کی ہے کہ والدین اپنے بچوں کو متعدد بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More