Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کابل میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک

مرنے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک/ نیوز پلس)افغانستان کے دارلحکومت کابل میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خودکش کار بم دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک جبکہ انیس زخمی ہوگئے ہیں۔بم دھماکے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔ کار بم دھماکے کے نتیجے انیس زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔سر کاری حکام کے مطابق دھماکہ خودکش تھا یا کار میں بم نصب تھا تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More