Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بولیویا: اپوزیشن جماعت سے تعلق رکھنے والی خاتون سینیٹر جینین اینز نے خود کو ملک کا صدر قرار دیدیا

ایو مورالز صدارت سے مستعفی ہونے کے بعد میکسیکو فرار ہو چکے ہیں جہاں انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے

بولیویا (مانیٹرنگ ڈیسک/ نیوز پلس)بولیویا میں مستعفی ہونے والے صدر ایو مورالز کے مستعفی ہونے کے بعد اپوزیشن جماعت سے تعلق رکھنے والی خاتون سینیٹر نے خود کو ملک کا صدر قرار دیدیا ہے۔یاد رہے کہ بولیویا میں 20 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں مستعفی ہونے والے صدر ایو مورالز نے خود کو دوسری مدت کے لیے ملک کا صدر قرار دیا تھا۔ ایو مورالز کی جانب سے فتح کے اعلان کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے اور 20 روز تک جاری رہنے والے فسادات میں 3 لوگ ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ملک بھر میں جاری ہنگاموں کے بعد بولیویا کے آرمی چیف نے صدر ایو مورالز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا جس پر وہ اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے تھے۔ اب اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی خاتون سینیٹر جینین اینز نے خود کا بولیویا کا عبوری صدر قرار دیدیا ہے۔ جینین اینز کا کہنا ہے کہ ملکی آئین کے مطابق وہ صدر کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں اس لیے ملک کی صدر ہیں۔خاتون سینیٹر جینین اینز نے بولیویا میں جلد انتخابات کرانے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔ایو مورالز صدارت سے مستعفی ہونے کے بعد میکسیکو فرار ہو چکے ہیں جہاں انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ بولیویا میں ان کی جان کو خطرہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More