کابل(مانیٹرنگ ڈیسک/ نیوز پلس)افغانستان کے دارلحکومت کابل میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خودکش کار بم دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک جبکہ انیس زخمی ہوگئے ہیں۔بم دھماکے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔ کار بم دھماکے کے نتیجے انیس زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔سر کاری حکام کے مطابق دھماکہ خودکش تھا یا کار میں بم نصب تھا تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔