Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ژوب میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک

ژوب میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک

پاک افغان سرحد کے قریب ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)  کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا،

علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More