Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان اور چین علاقائی امن، عوام کی خوشحالی کے مشترکہ حامی ہیں، آرمی چیف

پاکستان اور چین علاقائی امن، عوام کی خوشحالی کے مشترکہ حامی ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور چین علاقائی امن، استحکام اورعوام کی خوشحالی کے مشترکہ مقصد کے حامی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، چینی نائب وزیر خارجہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔

چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین آزمائے ہوئے اہم شراکت دار ہیں، پاکستان کی علاقائی امن اور استحکام کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں، سی پیک منصوبوں کے لئے حفاظتی انتظامات تسلی بخش ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چین کے نائب وزیر خارجہ کے موقف کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More