Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈبلیو ایچ او نے پاکستان،افغانستان کو پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دے دیا

ڈبلیو ایچ او نے پاکستان،افغانستان کو پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دے دیا

عالمی ادارہ صحت کاپاکستان پر سفری پابندیاں مزید تین ماہ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد :عالمی ادارہ صحت نے پاکستان اور افغانستان کو پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے پاکستان پر سفری پابندیاں مزید تین ماہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے پاکستان اور افغانستان کو پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے پاکستان پر سفری پابندیاں مزید تین ماہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، افغانستان کے مابین پولیو وائرس کی منتقلی جاری ہے، پاکستانی سیوریج میں پولیو کے پھیلاؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی، پشاور، کوئٹہ بلاک پولیو وائرس کے گڑھ ہیں،پاکستان سے واپس جانے والے افغان مہاجرین سے پولیو پھیل رہا ہے، پاک افغان کراسنگ پوائنٹس پر پولیو ویکسینیشن بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کے پی میں بچوں تک پولیو ویکسین کی رسائی اہم ہے،  افغانستان میں پولیو ویکسین سے محروم بچے پاکستان کیلئے خطرہ ہیں۔ اعلامئے کے مطابق رواں سال جون تک 175 ملین پاک افغان بچوں کی ویکسینیشن ہو گی۔

 اعلامئے کے مطابق پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں  کی پولیو ویکسینیشن بھی لازم ہو گی،ڈبلیو ایچ او 3ماہ بعد انسداد پولیو کیلئے پاکستانی اقدامات جائزہ لے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More