Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چیپل ہیڈلی سیریز : آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے درمیان آخری ون ڈے کرکٹ میچ 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا

چیپل ہیڈلی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کو کیویزکے خلاف 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

میلبورن (نیوزپلس) تین ایک روزہ چیپل ہیڈلی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان11 ستمبر کو آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے کازلی سٹیڈیم، کیرنز کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ جبکہ میزبان ٹیم کو کیویزکے خلاف چیپل ہیڈلی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

واضع رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 2 وکٹوں جبکہ دوسرے میچ میں 113 رنز سے شکست دی تھی۔ تین میچوں کی چیپل ہیڈلی سیریزکے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تینوں میچ آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے کازلی سٹیڈیم، کیرنز کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔

بشکریہ : اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More