Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چین کے دو اجلاس : ہمہ گیر عوامی طرزِ جمہوریت کا عملی ثبوت ہیں

یہ " دو اجلاس" لیانخوئے " کہلاتے ہیں جو کہ چینی سیاسی کیلنڈر کے اہم ترین اجلاس ہیں

چین کے دو اجلاس : ہمہ گیر عوامی طرزِ جمہوریت کا عملی ثبوت ہیں

یہ ” دو اجلاس” لیانخوئے ” کہلاتے ہیں جو کہ چینی سیاسی کیلنڈر کے اہم ترین اجلاس ہیں

 

sara afzal 

تحریر : سارہ افضل,  بیجنگ

چین میں اس وقت  تیرہویں قومی عوامی کانگریس کا پانچواں اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کا پانچواں اجلاس جاری ہے ۔ یہ ” دو اجلاس” لیانخوئے ” کہلاتے ہیں جو کہ چینی سیاسی کیلنڈر کے اہم ترین اجلاس ہیں اور ان  میں گزرے ہوئے سال کی کارکردگی اور آنے والے سال کے لیے اہم لائحہِ عمل طے کیا جاتا ہے ۔چین کے صدرِ مملکت کی صدارت میں منعقد ہونے والے ان  اجلاسوں میں تمام امور پر   بے حد جامع ، تفصیلی اور عمیق تبادلہِ خیال کیا جاتا ہے۔ زندگی کے ہر شعبے اور ہر ہر طبقے کی کارکردگی کا جائزہ اور ان کے مسائل کا حل انہی متعلقہ شعبوں ، علاقوں اور گروہوں کے نمائندوں کے ذریعے  پیش کیا جاتا ہے۔

گزشتہ نو سالوں سے صدر شی جن پھنگ، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس میں شرکت کرنے والے سی پی پی سی سی کے مندوبین  کے ساتھ ملکی امور پر تفصیلی  تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ ملک کے بین الاقوامی امور  اورخلاوں کو تسخیر کرنے کی حکمت عملی سے لے کر اپنے عوام کے رزق روزگاراور صحت و تعلیم کے حوالے سے ان کے تحفظات  تک، شی جن پھنگ شرکا ئے اجلاس  کے ساتھ ہر ہر پہلو پر بے حد باریک بینی کے ساتھ توجہ دیتے ہیں ۔ ۲۰۱۴  کے دو اجلاسوں کے دوران، شی جن پھنگ نے ۵۲ قومیتی گروہوں سے تعلق رکھنے والے  سو  سے زائد مندوبین سے ان کے علاقوں  کے امور پر  تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وہ سنکیانگ کےنوجوانوں کے روزگار کے بارے میں متفکر تھے اور ان کو ان کے علاقے میں سہولیات فراہم کرنے کے خواہاں تھے اس حوالے سے انہوں نے سنکیانگ کے مندوبین سے متعدد سوالات پوچھے تاکہ اس معاملے کو احسن طریقے سے حل کیا جائے  اور آج بین الاقوامی برادری اس بات کا اعتراف کر رہی ہے کہ کچھ مغربی ممالک کے تمام  تر منفی پراپیگنڈے کے باوجود  سنکیانگ کے عوام کی معاشی و معاشرتی صورتِ حال میں بے حد مثبت تبدیلی آئی ہے اور ترقی کے نتائج واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔ شی جن پھنگ یہ بھی چاہتے ہیں کہ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مندوبین قومیتی  امور سے نمٹنے   اور فیصلہ سازی کے لیے مشیر کا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے ان علاقوں  کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی تاکید کی تاکہ مختلف قومیتوں کے افراد اپنے علاقوں میں ترقی کے عملی فوائد حاصل کرسکیں۔

چین

 

حالیہ اجلاس میں چین کی قومی عوامی کانگریس کی نمائندہ  چاؤ ہوئی جیے نے اندرون منگولیا کے وفد کے ہمراہ حال ہی میں پیش کردہ حکومتی ورک رپورٹ کا جائزہ لیا۔چاؤہوئیجیے،شمالی چین میں گاؤں کی پارٹی سیکرٹری ہیں چار سال قبل بھی اسی موقع پر شی جن پھنگ نے اندرونی منگولیا کے وفد کے ساتھ حکومتی ورک رپورٹ کا جائزہ لیا تھا  اور اُس موقع پر شی جن پھنگ کے ساتھ  بالمشافہ بات چیت کرنے والی پہلی فرد  چاؤہوئیجیےتھیں۔شی جن پھنگ نے عام دیہی امور  مثلاً فی کس قابل کاشت اراضی کتنی ہے؟ کیا اراضی پر  آبپاشی جاری ہے؟ یہاں پر  کچرے سے کیسے نمٹا جائے؟ وغیرہ جیسے معاملات کے بارے میں  استفسار کیا۔شی جن پھنگ۲۰۱۸ میں اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے سے این پی سی کے نمائندے کے طور پر منتخب ہوئے۔ان کی جانب سے اندرونی منگولیا خوداختیار علاقے کا انتخاب سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے قومیتی سرحدی علاقوں پر توجہ دینے اور پسماندہ علاقوں کی ترقی اور غربت کے خلاف جنگ جیتنے کے حوالے سےعزم کی بھرپور  عکاسی ہے۔شی جن پھنگ نے ۲۰۱۳ سے ۲۰۲۱  تک، نو سالوں کے دوران ان دو اجلاسوں میں  ۵۰ مرتبہ ایسی جائزہ سرگرمیوں میں شرکت کی ہے۔ چاؤ ہوئی جیے جیسے بے شمار افراد ہیں جنہوں نے  شی جن پھنگ کے ساتھ بالمشافہ بات چیت کی ہے ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو پارٹی میں نچلی سطح پر بے حد فعال عوامی نمائندے ہیں اور چین کی قومی عوامی کانگریس کے نظام کی وجہ سے انہیں اپنے  مسائل کے حوالے سے قومی رہنماؤں  اور رہنمائے اعلی تک اپنی آواز پہنچانے کا  موقع ملتا ہے۔ یہ حقیقی عوامی جمہوریت کا عملی ثبوت ہے کہ عوام کی رائے اور خواہشات انہی کے ذریعے فیصلہ سازی کے عمل میں ملک کے رہنما تک پہنچائی جاتی ہیں ۔

چینی صدر   تمام اقلیتی قومیتوں کو ایک با سہولت ، خوشحال اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ زندگی فراہم کرنے پر زور دیتے ہیں اور اس کے لیے وہ تمام وسائل بروئے کار لانے اور عوامی کانگریس کے نمائندوں  کو متحرک رہنے کی تاکید کرتے ہیں  تاکہ چین کی خوشحالی کے اس سفر میں کوئی بھی پیچھے نہ رہے ۔  ایونک  قومیت  کے لوگ خانہ بدوش شکاری ہیں۔یہ  چین میں خانہ بدوشی اور شکار کی سرگرمیوں سے وابستہ آخری قومیت  ہے۔۲۰۰۳ میں، ایونک قبیلے نے اپنی سینکڑوں سالہ قدیم روایت ترک کرتے ہوئے گین حہ شہر میں آباد  ہونے  کا فیصلہ کیا۔ان کے اس فیصلے کا محرک  گزشتہ سالوں میں ایونک قومیت  سے تعلق رکھنے والے عوامی کانگریس کے نمائندے ہیں جو  تمام سطحوں پراپنا کردار بخوبی نبھا رہے ہیں اور رائے شماری کے ذریعے فیصلہ کرتے ہیں کہ عوام کے کن کن مسائل کو ترجیح دی جائے۔ایونک زبان میں جمہوریت کو "نازہ” کہا جاتا ہے۔”نازہ” کا مطلب ہے سب کا کاروبار، یعنی تمام لوگوں کے معاملات بہتر طور پر چلانے کے لیے  مشترکہ مشاورت کے تحت مل کر کام  کیا جائے ۔  ایونک قبیلے  کا یہ "نازہ” ، جمہوریت ہے جس نے انہیں ان کی خواہش کے مطابق   ایک آسان اور با سہولت زندگی فراہم کی ہے ۔

جامع منصوبہ بندی اور  عملی اقدامات چین کی دیہی آبادی کی خوشحالی کی وجہ ہیں  اعدادوشمار سے واضح ہے کہ   چین میں دیہی باشندوں کی  معاشی حالت بہتر ہوئی ہے  اور اب غربت سے نجات پانے   کے بعد  دوبارہ غربت کا شکار ہونے کا  امکان  نہیں ہے۔انسدادِ غربت کے نتائج راسخ کرنے کے لیے  تین اقدامات بے حد اہمیت کے حامل ہیں ایک  ، دوبارہ غربت کا شکار ہونے سے بچاو  کے لیے نگرانی کے طریقہ کار کو بہتر بنا نا ۔ دوسرا،  غربت سے چھٹکارا پانے والے علاقوں سے  تین کروڑ  افراد کو  روز گار  کے مواقع فراہم کرنا۔  تیسرا،  اہم علاقوں ، شعبوں  اور  افرادی گروہوں کے لیے ہر ممکن سہولیات اور  مدد و تعاون  کو فروغ دینا۔ اس کے علاوہ عوامی آرا کی روشنی میں دیگر معاملات  اور ان کے حل بھی  پالیسی سازی میں بے حد اہمیت کے حامل ہیں

عوام کے نمائندوں کے ساتھ مشاورت ، باریک بینی سے جائزہ لینے اورعمیقتبادلہِ خیال کے بعد طے کردہ حکمتِ عملی اور عوامی خواہشات کی روشنی میں کی جانے والی منصوبہ بندی ان دو اجلاسوں کا طرزِ عمل نیز  چین کا طرزِ حکومت ہے  اور  جمہوریت اسی کا نام ہے کہ عوام کی حکومت عوام سے اور عوام کے لیے ہو۔ جمہوریت کی اس تعریف کو دیکھا جائے تو یہ کہنے میں کوئی مضائقہ نہیں کہ  چین  اپنے طرزِ عمل سے ہمہگیرعوامیطرزِجمہوریتکاعملیثبوت فراہم کر رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More