Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چینی صدر اور وزیراعظم کی شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

چینی صدر اور وزیراعظم کی شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

امید ہے پاکستان مزید زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا، شی جن پنگ

          چین کے صدر شی جن پنگ نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

اتوار کے روز شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کی نئی حکومت کی قیادت میں اور پاکستان کے تمام حلقوں کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان یقیناً ملک کی ترقی کے نصب العین میں نئی اور مزید زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔

شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان کو روایتی دوستی کو جاری رکھتے ہوئے تمام شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا اور مشترکہ طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اپ گریڈڈ ورژن تعمیر کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کو چین پاک چار موسموں کیاسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید گہرا کرتے ہوئے نئے عہد میں ایک قریب تر چین پاک ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینا ہوگا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے مزید فوائد پہنچائے جا سکیں۔

اسی روز چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More