Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم دوسرے نمبر پر آ گئی

          انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ میں انڈیا نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم دوسرے نمبر پر آ گئی۔ویلنگٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا نے 172 رنز سے شکست دی ہے، آسٹریلیا نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی تیسری پوزیشن کو مزید مستحکم کرلیا۔

آسٹریلیا کو فتح سے 12 پوائنٹس ملے جس کے بعد اس کے مجموعی پوائنٹس 78 ہو گئے۔پوائنٹس ٹیبل پر بنگلا دیش کا چوتھا اور پاکستان کا پانچواں نمبر ہے، ویسٹ انڈیز چھٹے، جنوبی افریقا ساتویں، انگلینڈ آٹھویں اور سری لنکا نویں نمبر پر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More