چین، ایران اور روس کی مشترکہ بحری مشق ”سکیورٹی بانڈ 2024” کا آغاز
مقصد شریک ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کو مضبوط بنانا ہے
چین، ایران اور روس کی مشترکہ بحری مشق ”سکیورٹی بانڈ-2024” کا آغاز ہوا۔ ”مل کر امن و سلامتی قائم کرنا” کے عنوان کے تحت ہونے والی یہ مشق 11 سے 15 مارچ تک خلیج عمان کے قریب منعقد ہو رہی ہے،
جس کا مقصد مشترکہ طور پر علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کا تحفظ، شریک ممالک کی بحری افواج کے مابین تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانا اور ”مشترکہ مستقبل کی حامل میری ٹائم کمیونٹی ” کی تشکیل کو فروغ دینا ہے۔