Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات مسترد کر دیئے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات مسترد کر دیئے

سپریم کورٹ میں انسانی حقوق کی یادگار کی تعمیر کی جگہ کا دورہ کرنے کے موقع میڈیا سے بات چیت

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی میں شریک ہونے کے الزام پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ردعمل سامنے آیا۔

 سپریم کورٹ میں انسانی حقوق کی یادگار کی تعمیر کی جگہ کا دورہ کرنے کے موقع میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ مجھ پر الیکشن میں دھاندلی کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں جن میں نہ صداقت ہے اور نہ سچائی۔

انہوں نے کہا کہ الزامات کوئی بھی لگاسکتا ہے الزامات لگانا ان کا حق ہے مگر اس کے ساتھ ثبوت بھی ہونے چاہئیں اور الزام لگانے والے کمشنر پنڈی نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اسی طرح مجھ پرکل چوری اور قتل کا الزام لگادیں کوئی ثبوت بھی تو ہو۔ اچھے برے کا بعد میں تعین ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More