پی ٹی آئی اپنے انتخابی نشان ‘بلا’ سے پھر سے محروم
پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نچان ‘بلے’ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا گیا ہے جس کے بعد سے پارٹی انتخابی نشان ‘بلا’ سے بار پھر سے محروم ہو گئی ہے۔
بدھ کے روز پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سے متعلق کیس پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کرتے ہوئے حکم امتناع واپس لے لیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کی بحالی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم امتناع واپس لیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز خان کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دے کر پارٹی سے انتخابی نشان ’بلا‘ واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
دورانِ سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر مہمند اور پی ٹی آئی کے وکیل شاہ فیصل اتمانخیل عدالت میں پیش ہوئے۔
پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کے انتخابی نشان پر حکمِ امتناعی واپس لے لیا جبکہ الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ بحال کر دیا۔