Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران، کرمان میں جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب 2 دھماکے، 100سے زائد افراد شہید، درجنوں زخمی

ایران،  کرمان میں جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب 2 دھماکے، 100سے زائد افراد شہید، درجنوں زخمی

 ایران کے شہر کرمان میں جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب 2 دھماکوں میں 190 سے زائد افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، ایران میں قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر مقبرے میں ہزاروں لوگ موجود تھے،مقبرے کی جانب جانے والی سڑک پر رکھے گئے گیس سلنڈرز میں دھماکے ہوئے تاہم سیکیورٹی حکام نے صورتحال کا جائزہ لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مقبرے کی جانب جانے والی سڑک پر رکھے گئے گیس سلنڈرز میں دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کے بعد شہر بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر قبرستان میں ہزاروں لوگ موجود تھے،گورنر کرمان کے مطابق دھماکے دہشتگردی کے واقعات ہیں، دھماکے دستی بم پھٹنے کے باعث ہوئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لے کر تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی منائی جا رہی ہے،

واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی 3 جنوری 2020 کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More