Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ایس ایل9: پشاور زلمی کے ہاتھوں کو لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست

پی ایس ایل9: پشاور زلمی کے ہاتھوں کو لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل9) کے بارہویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی کی جانب سے دئیے گئے ہدف 212 کے تعاقب میں لاہور قلندرز 6 وکٹوں پر 203 رنز بنا سکی اور یوں اسے 8 رنز سے شکست کھانا پڑی۔

لاہور قلندرز نے بیٹنگ شروع کی تو 17 رنز پر اسے پہلی وکٹ کا نقصان صاحبزادہ فرحان کی صورت میں اٹھانا پڑا، جو 12 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

زلمی کے اوپنر صائم ایوب نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 88 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

صائم ایوب کے ساتھ کپتان بابر اعظم نے 136 رنز کی پارٹنرشپ بنائی، بابر اعظم  15ویں اوور میں 48 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

تیسرے نمبر پر آنے والے رومین پاول نے پشاور زلمی کے اسکور کو برق رفتاری سے آگے بڑھایا، انہوں نے 20 گیندوں پر 46 رنز کی تباہ کن اننگز کھیلی۔

آصف علی 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ محمد حارث 12 اور پال والٹر 2 رنز کے ساتھ نا قابل شکست رہے۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ بالنگ کا مظارہ کرتے ہوئے 33 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جہانداد خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More