Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ایس ایل میں ملتان کی ٹیم کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خریدلیا، نام رولپنڈی رکھنے کااعلان

پی ایس ایل میں ملتان کی ٹیم کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خریدلیا، نام رولپنڈی رکھنے کااعلان

مقررہ وقت کے اندر کْل 6 پروپوزلز موصول،تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا جنہوں نے نیلامی میں حصہ لیا

کچھ لوگ کہتے تھے کہ ٹیم کی قیمت ایک ارب بھی نہیں جائے گی، وہ دیکھ سکتے ہیں، جب محنت ہوتی ہے تو اس کا رزلٹ اچھا نکلتا ہے، محسن نقوی

 لاہور:(نمائندہ خصوصی)  پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کو  ولی ٹیک  نے  2  ارب  45 کروڑ  روپے میں 10 سال کیلئے خریدلیا اور ملتان پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی ہے۔

ملتان کی ٹیم کی نیلامی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی شریک  ہوئے۔آکشن تقریب میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی موجود تھے، پاکستان کے لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس بھی ملتان کے آکشن کے موقع پر آئے۔ لاہور قلندرز کے مالکان ثمین رانا اور عاطف رانا بھی ایکسپو سنٹر لاہور میں ہونے والی آکشن میں شریک ہوئے جبکہ پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کی نیلامی میں پانچ بڈرز شریک  تھے۔182کروڑ روپے سے شروع بولی بڑھ کر  2  ارب 45کروڑ روپے تک پہنچی،ولی ٹیکنالوجیز نے ملتان سلطانز کی مینجمنٹ کے حقوق خرید لئے اور نیا نام رولپنڈی رکھ دیا گیا۔

 پارٹیکل ایگنائیٹرز ن وینچرز نے 2 ارب 25کروڑ روپے کی بولی لگائی،اس کے جواب میں سی ڈی وینچر نے 2 ارب 26 کروڑ کی بولی لگا دی۔ ٹائم آؤٹ ہونے پر پارٹیکل ایگنائیٹرز ن وینچرز کی طرف سے  بولی بڑھا کر  2ارب30 کروڑ ہو گئی۔ اس کے جواب میں سی ڈی وینچرز نے یک مشت پانچ کروڑ روپے برھا کر  2  ارب 35 کروڑ روپے کی بولی لگا دی، اس کے جواب میں ولی ٹیکنالوجی نے  245 کروڑ روپے بولی لگا دی۔ آکشن کا عمل آگے بڑھنے پر ایک بڑی پارٹی ایم نیکسٹ بولی کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ ملتان سلطانز کی بولی 182کروڑ روپے سے شروع ہوئی تھی،سی ڈی وینچرز نے 183 کروڑ بولی لگائی۔اس کے جواب میں ولی ٹیکنالوجی نے 190کروڑ بولی لگادی، اس کے بعد سی ڈی وینچرز نے 191 کروڑ روپے بولی لگائی،205کروڑ روپے بولی لگادی جس کے جواب میں سی ڈی وینچرز نے 206کروڑ روپے بولی لگادی،اس مرحلہ پر  ایم نیکسٹ نے ٹائم آوٹ لے لیا، ولی ٹیکنالوجی نے 2 ارب 7کروڑ روپے بولی لگادی۔پارٹیکل ایگنائیٹرز نے 2 ارب 14 کروڑ روپے بولی لگادی،سی ڈی وینچرز نے آگے بڑھ کر 2 ارب 15 کروڑ روپے دی،پارٹیکل ایگنائیٹرز نے مزید بڑھ کر 2 ارب 18 کروڑ روپے بولی لگادی۔سی ڈی وینچرز نے 2 ارب 19 کروڑ روپے بولی لگادی،اس کے جواب میں ولی ٹیکنالوجی نے 2 ارب 20 کروڑ روپے بولی لگادی۔ پارٹیکل ایگنائیٹرز نے 2 ارب 25 کروڑ روپے بولی لگائی،اس کے جواب میں سی ڈی وینچر نے 2 ارب 26 کروڑ کی بولی لگا دی،

پارٹیکل ایگنائیٹرز نے پانچ منٹ کا ٹائم آؤٹ لے لیا۔بعدازاں ملتان کی ٹیم کو  ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خریدلیا، ملتان پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز  بن گئی ہے۔پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کْل 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا جنہوں نے نیلامی میں حصہ لیا۔ بعد ازاں پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کے نئے مالکان نے ٹیم کا نام راولپنڈی رکھنے کا اعلان کردیا۔ملتان کی ٹیم کی نیلامی کی تقر یب کے موقع پر ولی ٹیک کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ وہ ٹیم کا نام بدل کر راولپنڈی  رکھ رہے ہیں۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  نیلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولی ٹیکنالوجی کو مبارکباد دیتے ہیں، نجم سیٹھی کا شکریہ انہوں نے ملتان سلطانز بنائی، تمام بڈرز کو مبارک باد دیتا ہوں، آپ سب کا بہت شکریہ۔محسن نقوی نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے تھے کہ ٹیم کی قیمت ایک ارب بھی نہیں جائے گی، وہ دیکھ سکتے ہیں، جب محنت ہوتی ہے تو اس کا رزلٹ اچھا نکلتا ہے۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More