Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

”پلانٹ فار پاکستان“وزیراعلیٰ مریم نواز کا عوام سے شجرکاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل

”پلانٹ فار پاکستان“وزیراعلیٰ مریم نواز کا عوام سے شجرکاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل

 جدید ٹیکنالوجی، کیو آر کوڈ اور جی آئی ایس سے پہلی بار شجرکاری کا ریکارڈ اور تعداد مانیٹر ہوگی، درخت صرف کاغذوں پر نہیں بلکہ زمین پر لگے نظر آئیں

 درخت لگائیں اور سموگ کے اندھیرے مٹائیں، اللہ تعالیٰ بھی خوش ہونگے اور زندگی بھی مسکرائے گی‘وزیراعلیٰ مریم نواز کا ورلڈ فارسٹ ڈے پر پیغام

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جنگلات کے عالمی دن پر عوام سے”پلانٹ فار پاکستان“ مہم کا حصہ بننے کی اپیل  کی ہے۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ زمین بھی ماں ہے جو زندگی، خوراک اور معاش فراہم کرتی ہے، ایک درخت لگائیں، اسے بہتر بنائیں۔ درخت لگائیں تاکہ انسان کی سانس چلے، فضا زہر سے پاک ہو، پنجاب کی سوہنی دھرتی مزید خوبصورت اور سرسبز ہو۔ ایک درخت لگائیں اور سموگ کے اندھیرے مٹائیں، اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوں گے اور زندگی بھی مسکرائے گی۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مہم کے دوران مفت پودے دئیے جا رہے ہیں، سٹوڈنٹس ”پلانٹ فار پاکستان“ کو لیڈ کریں۔ جدید ٹیکنالوجی، کیو آر کوڈ اور جی آئی ایس کے استعمال سے پہلی بار شجرکاری کا ریکارڈ اور تعداد معلوم ہوگی۔ نگرانی کریں گے اور یقینی بنائیں گے کہ درخت صرف کاغذوں اور مہم میں ہی نہیں بلکہ زمین پر لگے نظر آئیں۔ پنجاب کے تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ درخت لگائیں،بچے والدین اور والدین بچوں کے نام پر درخت لگائیں۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کاروباری، صنعت کار برادری، مزدور کسان، ڈاکٹر، وکلاء، میڈیا سب اس مہم میں حصہ ڈالیں۔ مدارس، سکول، کالج، یونیورسٹیاں، طالب علم، استاد درخت لگائیں اور دھرتی پر زندگی کو نئی زندگی دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More