Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کی ترقی کو پروپیگنڈا، جعلی خبروں یا بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ذریعے روکا نہیں جا سکتا۔

پاکستان کی ترقی کو پروپیگنڈا، جعلی خبروں یا بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ذریعے روکا نہیں جا سکتا۔  

  فیلڈ مارشل

مسلح افواج عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ دہشت گردی کے ہر شکل میں خاتمے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں  آرمی چیف

آرمی چیف ، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک بار اپنے عزم کو دوہراتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ دہشت گردی کے ہر شکل میں خاتمے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ فیلڈ مارشل

 پاک فوج کے شعئبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آ رمی چیف ، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے  کوئٹہ گریژن کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں زیرِ تربیت افسران اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کیا۔ انہوں نے کالج کے اعلیٰ تربیتی معیار، علمی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور کہا کہ یہ ادارے کی پہچان ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کالج کے فارغ التحصیل افسران اپنی بہترین کارکردگی اور پیشہ ورانہ لگن کے باعث ہمیشہ نمایاں رہے ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے جدید جنگ کی تیزی سے بدلتی ہوئی نوعیت پر روشنی ڈالی اور زور دیا کہ نئی ٹیکنالوجیز، ملٹی ڈومین آپریشنز، تینوں مسلح افواج کے باہمی تعاون اور مستقبل کے جنگی چیلنجز سے ہم آہنگ رہنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود کو اور اپنے جوانوں کو مسلسل تربیت دیں تاکہ بدلتے ہوئے حالات میں مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جا سکے، جبکہ پیشہ ورانہ مہارت، تیاری اور آپریشنل کارکردگی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے۔

بعد ازاں فیلڈ مارشل نے بلوچستان میں تعینات فارمیشنز کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے موجودہ سکیورٹی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ دہشت گردی کے ہر شکل میں خاتمے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کو پروپیگنڈا، جعلی خبروں یا بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ذریعے روکا نہیں جا سکتا۔ دشمن عناصر جو پراکسیز اور پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ آخرکار ریاست کی مضبوطی اور عوام کے اتحاد کے باعث ناکام ہوں گے۔

بلوچستان میں پائیدار امن اور استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طویل المدتی ترقی کے لیے سکیورٹی کے ساتھ ساتھ عوام دوست پالیسی، جامع ترقی اور بہتر حکمرانی بھی ضروری ہے۔ انہوں نے بلوچستان حکومت کی عوامی فلاح، سماجی و معاشی بہتری اور ریاست و عوام کے درمیان تعلق مضبوط بنانے کی کوششوں کو سراہا۔

فیلڈ مارشل نے بلوچستان میں افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ وابستگی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ امن، استحکام اور ریاست کی رٹ برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس سے قبل کوئٹہ آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More