Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

فواد احمد کی دس بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی

لاہور (نیوز پلس)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔یہ اعلان چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کیا، انہوں کہا ہے کہ ڈسکشن کے بعد ٹیم سلیکٹ کی ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن پر مطمئن ہوں، اس سلیکشن میں 6 سلیکٹرز شامل ہیں، اس سے متعلق فیصلے تنہا میرے نہیں، ٹیم میں تسلسل چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں کیں، پاکستان کرکٹ میں کوئی ون مین شو نہیں ہے، 6 سلیکٹرز بہت توجہ سے پلیئرز کی پرفارمنسز کو دیکھتے ہیں۔ چیف سیلکٹر نے بتایا کہ کرکٹ اسکواڈ 16 رکنی ہو گا جس کے اظہر علی کپتان جبکہ عابد علی، اسد شفیق،فواد عالم، حارث سہیل،بابر اعظم، امام الحق، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری، شان مسعود، یاسر شاہ،ٹیم میں شامل ہیں۔مصباح الحق نے مزیدکہا کہ افتخار احمد کی جگہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ وقار یونس موسیٰ خان کے ساتھ کام کریں گے، بطور ٹیم جب پرفارمنس ٹھیک نہ ہو تو پریشانی ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More