Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان نے یو اے ای کے مالیاتی ذخائر پر گمراہ کن تبصرے کو مسترد کر دیا، یو اے ای کے ساتھ مضبوط شراکت داری کا اعادہ

پاکستان نے یو اے ای کے مالیاتی ذخائر پر گمراہ کن تبصرے کو مسترد کر دیا،  یو اے ای کے ساتھ مضبوط شراکت داری کا اعادہ

طے شدہ شرائط کے مطابق، حکومت پاکستان، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے، اب مکمل شدہ ذخائر یو اے ای کو واپس کر رہی ہے، دفتر خارجہ

 

اسلام آباد:(خاور عباس شاہ)  پاکستان دفتر خارجہ نے حالیہ دنوں میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مالیاتی ذخائر کے بارے میں پھیلائے جانے والے گمراہ کن اور بے بنیاد تبصروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق یہ ذخائر دوطرفہ تجارتی معاہدوں کے تحت رکھے گئے تھے، جو پاکستان کی معاشی استحکام اور ترقی میں یو اے ای کی مسلسل حمایت کی عکاسی کرتے ہیں۔ طے شدہ شرائط کے مطابق، حکومت پاکستان، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے، اب مکمل شدہ ذخائر یو اے ای کو واپس کر رہی ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ یہ ایک معمول کا مالیاتی لین دین ہے اور اسے کسی اور صورت میں پیش کرنا غلط اور گمراہ کن ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ، بھائی چارے پر مبنی تعلقات ہیں جو تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور عوامی روابط کے شعبوں میں اعتماد اور اسٹریٹجک تعاون پر قائم ہیں۔ وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان نے اس دوستانہ تعلق کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا اور ان کا پاکستان کے لیے خصوصی لگاؤ رہا۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اس دیرینہ تعلق کو مزید مضبوط کرنے اور مشترکہ خوشحال مستقبل کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More