Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی گئی

پاکستان ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی گئی

  ڈھائی ہزار فٹ لمبی مال گاڑی 50 ڈبوں پر مشتمل ہے

پاکستان ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی گئی، ڈھائی ہزار فٹ لمبی مال گاڑی 50 ڈبوں پر مشتمل ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی کو انتہائی طاقتور انجن جی ای یو 40 کے ذریعے چلایا گیا ہے، مال گاڑی کراچی سے 3 ہزار ٹن سے زائد مال لوڈ کر کے کوٹری لے کر گئی۔

ٹرین 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک گئی، اوسط رفتار 38 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی جبکہ یہ ٹرین 94 بائیس وہیلر ٹرکوں سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 پاکستان ریلوے کے مطابق اس لمبی ترین مال گاڑی سے روڈ ٹریفک پر لوڈ میں کمی آئے گی جس سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی واقع ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More