Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان خطے کی موجودہ کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ہم موجودہ کشیدگی میں کمی کے خواہاں ہیں اور خطے میں قیام امن کے لیے اٹھائے جانے والے ہر اقدام کی مکمل حمایت کریں گے

راولپنڈی (نیوز پلس) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سیکریٹری دفاع مارک ایسپر سے کہا ہے کہ پاکستان خطے کی موجودہ کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکی سیکریٹری دفاع مارک ایسپر کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس میں مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا کہ امریکا خطے میں کوئی تنازع نہیں چاہتا لیکن جواب ناگزیر ہوا تو امریکا بھرپور قوت سے جواب دے گا۔آرمی چیف نے امریکی سیکریٹری دفاع سے کہا کہ ہم موجودہ کشیدگی میں کمی کے خواہاں ہیں اور خطے میں قیام امن کے لیے اٹھائے جانے والے ہر اقدام کی مکمل حمایت کریں گے۔آرمی چیف جنرل باجوہ نے متعلقہ فریقین پر جذباتی فیصلوں کے بجائے سفارتی طریقہ کار اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف لڑ کر خطے میں امن کے لیے بہت کام کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ہم افغان امن عمل کی کامیابی کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے تاکہ یہ پٹری سے نہ اترے اور خطہ نئے تنازعات کے بجائے موجودہ تنازع کے حل کی طرف جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More