Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان اور کروشیا تعلقات میں اہم پیش رفت، تجارت اور سرمایہ کاری، دافع سمیت دو طرفہ روابط بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور کروشیا تعلقات میں اہم پیش رفت، تجارت اور سرمایہ کاری، دافع سمیت دو طرفہ روابط بڑھانے پر اتفاق

دوطرفہ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور کروشیا نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت، دفاع اور بندرگاہی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

اسلام آباد میں کروشیا کے وزیر خارجہ و یورپی امور کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کروشین وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے بعد کروشیا کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان آیا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک مثبت اور اہم پیش رفت کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کروشیا کے درمیان خیرسگالی، باہمی اعتماد اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں، جبکہ دونوں ممالک نے سیاسی، اقتصادی اور تجارتی روابط کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک نے رابطہ کاری، پائیدار ترقی اور اقتصادی انضمام کو اپنے مشترکہ وژن کا اہم حصہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی بندرگاہ خطے میں تجارت اور علاقائی رابطوں کے فروغ کے لیے غیرمعمولی اہمیت رکھتی ہے، جبکہ پاکستان اور کروشیا کی بندرگاہوں کے درمیان تعاون کے امکانات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ دونوں ممالک نے مختلف دوطرفہ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ دہرے ٹیکس سے بچاؤ کے معاہدے پر پیش رفت تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

علاقائی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان نے فعال سفارتی کردار ادا کیا، جسے کروشیا نے سراہا ہے۔

انہوں نے افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کو پاکستان کی سلامتی کے لیے مسلسل خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے عالمی برادری کے تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن گرلچ رادمین کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے کروشیا کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے کروشیا کے وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ، کروشیا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

پاکستان - کروشیا

کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن گرلچ رادمین نے کہا کہ پاکستان کا یہ ان کا پہلا سرکاری دورہ ہے اور اس دورے سے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر بات چیت کا اہم موقع ملا ہے۔

پاکستان- کروشیا
پاکستان- کروشیا

اس سے قبل دفتر خارجہ آمد پر نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے مرکزی دروازے پر کروشیا کے وزیر خارجہ کا استقبال کیا، جہاں دونوں رہنماؤں نے تہنیتی جملوں کا تبادلہ بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More