Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستانی ٹیم کسی کو بھی شکست دے سکتی ہے، اعصام الحق

پاکستانی ٹیم کسی کو بھی شکست دے سکتی ہے، اعصام الحق

 

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ حریف ٹیم سے سخت مقابلہ ہوگا لیکن پاکستانی ٹیم کسی کو بھی شکست دے سکتی ہے۔

اعصام الحق نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم گراس کورٹ پر اچھا کھیلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ میں سنگلز مقابلہ بھی کھیلوں، اس وقت پوری توجہ ڈیوس کپ پر ہے، شائقین آئیں اور ہمیں سپورٹ کریں۔

پاکستانی ٹینس اسٹار نے کہا کہ کھیلوں میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے، امید ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئے گی۔پاکسانی ٹینس کھلاڑی عقیل خان کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ مقابلہ 3اور 4فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More