Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ٹینس اسٹار اعصام الحق کو یو ایس اوپن ڈبلز مقابلوں مٰیں شکست

اعصام الحق قریشی اور ان کے جوڑی دار الیگزینڈر نیڈو ویسوف یو ایس اوپن ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے

نیویارک (نیوزپلس) ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے جوڑی دار الیگزینڈر نیڈو ویسوف یو ایس اوپن ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

اعصام الحق اور الیگزینڈر نیڈوویسف کو ہالینڈ جین جولین راجر اور مارسیلو آریوالو کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن کے دلچسپ مقابلے امریکی شہر نیویارک میں جاری ہیں۔

مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں تھرڈ سیڈ ہالینڈ کے جین جولین راجر اور ایل سلواڈور کے مارسیلو آریوالو نے پاکستان کے اعصام الحق اور قزاقستان کے الیگزینڈر نیڈو ویسوف کو بآسانی 0-6 اور 3-6 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
بشکریہ ۔ اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More