Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر دفاع سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیر دفاع سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:  وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے برطانیہ کی ہائی کمشنر برائے پاکستان جین میریٹ نے جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعرات کو وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق وزیر دفاع نے ہائی کمشنر کا پرتپاک استقبال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کا اختتام پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور تعمیری رابطے جاری رکھنے کے عزم پر ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More