اسلام آباد (نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان کل بحرین کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل بحرین کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم حماد بن الخلیفہ کی دعوت پر بحرین جا رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بحرین کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کریں گے وزیراعظم کے ساتھ کابینہ، سرکاری افسران پرمشتمل وفد بھی ہوگا۔ڈاکٹر فیصل کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی حماد بن الخلیفہ سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔