وزیرداخلہ کی علمائے اہلسنت کو مدارس و مساجد کے امورمیں حکومتی دخل اندازی نہ کرنے کی یقین دہانی
وفاقی حکومت نے مساجد مساجد کے امور میں حکومت کوئی دخل اندازی نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔
کراچی: (اسپیشل رپورٹر) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ناہوں نے مفتی منیب کی سربراہی میں ممتاز علمائے اہلسنت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ماضی قریب میں رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر علمائے کرام نے مختلف مسائل کے بارے اپنا موقف پیش کیا ، وزیرداخلہ نے علما کا مؤقف سنا اور تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں بہت جلد اسلام آباد میں تفصیلی نشست کے اہتمام اور تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وزیرداخلہ کی علمائے اہلسنت کو مدارس و مساجد کے امورمیں حکومت کی دخل نہ دینے کی یقین دہانی کرائی اورفریقین کے درمیان ایک فوکل پرسن فریقین کے درمیان رابطے کے لیے ہر وقت موجود ہو گا۔
ملاقات میں علمائے کرام میں علامہ سیدمظفر شاہ۔ مفتی عابد مبارک۔ علامہ لیاقت حسین اظہری۔ علامہ ریحان اظہر نعمانی۔ مفتی رفیع الرحمن نورانی۔ علامہ اشرف گورمانی اور علامہ احمد ربانی شامل تھے
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ تھے
