Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمرا ن خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

عمران خان نے مقبوضہ وادی کی صورتحال سے اور بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ وادی کی صورتحال سے اور بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلی فون پر ایک اور رابطہ جس میں مقبوضہ وادی کی تازہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔سعوی ولی عہدمحمد بن سلمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، مسئلہ کشمیر کے ایشو پر وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد میں دوسری بار ٹیلیفونک بات چیت ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More