Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان کا تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعہ کی رپورٹ طلب

عمران خان نے واقعہ کی وجوہات اور ذمہ داروں کے تعین کے لئے فوری طور پر انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان نے رحیم یار خان کے قریب تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی فوری انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔سماجی رابطے پر ٹویٹ میں وزیر اعظم نے رحیم یار خان کے قریب تلواری سٹیشن پر تیز گام ایکسپریس کی 3 بوگیوں میں آگ لگنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے واقعہ کی وجوہات اور ذمہ داروں کے تعین کے لئے فوری طور پر انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے حادثے میں جاں بحق افراد کی بلندی درجات جب کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More