Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ورلڈکپ2023: افغانستان نے انگلینڈ کو 69 رنز شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا

ورلڈکپ2023:  افغانستان نے انگلینڈ کو 69 رنز شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 13ویں میچ میں افغانستان نے دفاعی چیمیئن انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دے ورلڈ کپ میں ایک بڑا اپ سیٹ کر دیا۔ افغان ٹیم نے دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ کا پہلا بڑا اپ سیت کر دیا۔

انگلینڈ کی پوری ٹیم 215 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی شکست کے بعد انگلینڈ کا میگا ایونٹ میں آگے کا سفر مشکل دکھائی دے رہا ہے ۔ انگلش ٹیم کی جانب سے ہیری بروکس 66، ڈیوڈ ملان 32 اور عادل رشید 20 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ باقی کوئی بھی کھلاڑی اچھی پرفارمنس نہ دکھا سکی ، اس طرح پوری ٹیم 40 اعشاریہ 3 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔

افغاتن ٹیم جانب سے راشد خان اور مجیب الرحمان نے 3،3 جبکہ محمد نبی نے 2 وکٹ حاصل کیں۔

افغانستان ٹیم کے رحمان اللہ گرباز نے 80 ، اکرم علی خیل نے 58، انراہیم  زردران اور مجیب الرحمان نے 28، 28 جبکہ راشد خان نے 23 رنز کی بدلوت 49 اعشاریہ 5 اوورز میں 284 رنز بنائے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 13ویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو 285 رنز کا ہدف دیا تھا

 دہلی میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو افغان ٹیم نے 49 اعشاریہ 5 اوورز میں 284 رنز بنا سکی۔

افغان ٹیم کی طرف سے رحمان اللّٰہ گرباز نے 80، اکرم علی خیل نے 58، ابراہیم زادران اور مجیب الرحمان نے 28، 28 اور راشد خان نے 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی طرف سے عادل رشید نے 3، مارک ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جو روٹ، لیونگ اسٹون،ٹوپلی نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی جبکہ 2 افغان بیٹر رن آؤٹ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More