Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ورلڈکپ2023: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ جبکہ نیدر لینڈز نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

ورلڈکپ2023: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ جبکہ نیدر لینڈز نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 27 ویں میں آسٹریلیا نے سنسی خیز مقابلے بعد نیوزی لینڈ کو 5 رنز سے جبک 28ویں میچ میں نیدر لینڈز نے بنگلہ دیش کو 87 رنز سے باآسانی شکست دے دی۔

بھارت میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ۔آج ہونے والے مقابلوں میں آسٹریلیا نے سنسنی خٰز مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 5 رنز سے ہرا دیا ۔

دھرم شالا میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 389 رنز کا ہدف دیا، جوابی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جارحانہ انداز بیٹنگ اپنایا تاہم مقررہ 50 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

389 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 383 رنز ہی بنا سکی، نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن رویندرا 116 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے۔

اوپنر بلے باز ڈیون کونوے نے 28 جبکہ ول ینگ نے 32 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیریل مچل اور جیمز نیشم نصف سنچریاں جڑنے میں کامیاب رہے، دونوں نے بالترتیب 54 اور 58 رنز کی اننگز کھیلیں۔

نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں ٹام لیتھم نے 21، مچل سینٹنر نے 17، گلین فلپس نے 12 اور ٹرینٹ بولٹ نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے 2، 2 جبکہ گلین میکسویل نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جبکہ دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے بنگلادیش کو باآسانی 87 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں ایک اور اپ سیٹ کردیا۔

نیدرلینڈز کے 230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بنگلادیشی بولرز نے اپنا تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے نیدرلینڈز کے اوپنرز کو 4 کے مجموعے پر ہی پویلین لوٹا دیا۔

مڈل آرڈر نے بنگلادیشی بولرز کا جم کر مقابلہ کیا، جہاں کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 68 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ویسلے بریسی نے 41 اور سیبرینڈ اینگلبریخت 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 229 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

بنگلادیش کی جانب سے شورف الاسلام، تسکین احمد، مستفیض الرحمان اور مہدی حسن نے دو دو جبکہ شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More