Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نسیم شاہ نے کندھے کی سرجری کے بعد ری ہیب شروع کر دیا

نسیم شاہ نے کندھے کی سرجری کے بعد ری ہیب شروع کر دیا

پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کندھے کی سرجری کے بعد ری ہیب شروع کر دیا ہے۔ نسیم شاہ نے جم سیشن کی ویڈیو پوسٹ کر دی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فاسٹ باؤلر نے سیشن کے دوران کراڈیو اسٹریچنگ کی۔

اپنے پیغام میں نسیم شاہ نے کہا کہ میرا ری ہیب بہت اچھا جا رہا ہے ڈاکٹر امتیاز اور ان کی ٹیم کے ساتھ کام کر رہا ہوں اور محنت کر رہا ہوں۔

نسیم شاہ نے کہا کہ اپنے ملک کے لیے دوبارہ کھیلنے اور کرکٹ میں واپسی کے لیے منتظر ہوں۔ یہ سفر مشکل، تنہا اور نہ ختم ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی دعاؤں کی بدولت میں بہتر محسوس کر رہا ہوں اور دن بہ دن خود کو مضبوط اور فٹ محسوس کر رہا ہوں،

نسیم شاہ نے پیغام میں مزید کہا کہ کہ جلد آپ کو گراؤنڈ میں دکھائی دوں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More