Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ورلڈکپ کی تاریخ میں بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کو 302 رنز سے بدترین شکست

  

ورلڈکپ کی تاریخ میں بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کو 302 رنز سے بدترین شکست

کرکٹ ورلڈکپ کے 33ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو ترنوالہ بناتے ہوئے 302 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے 358 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سری لنکا کے چار کھلاڑی پاتھم نیسنکا ، ڈیمتھ کارونارٹنے ، سدیرا سمرا وکرما اور چاریتھ اسالنکا صفر پر آؤٹ ہوئے ، کوسل مینڈس صرف 1 رنز بنا سکے ، انگلو میتھیو 7،  ڈوشن ہمعنتھا 0، ڈشمنتھا چمیرا 12، کوسن راجیتھا 14، دلشان 1 ،  رنز بنا بنا سکے بغیر کسی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے انیہیں جسپریت بمارا نے ایل بی ڈبلیو کیا،

 بھارت میں جاری ورلڈ کپ ایونٹ میں بھارتی باؤلرز نے  سری لنکا کی بیٹنگ لائن کو اڑا کررکھ دیا کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 33ویں میچ میں بھارت نے سر لنکا کو جیت کے لئے 358 رنز کا ہدف دیا ہے ۔

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکن باؤلرز نے میچ کے آغاز شاندار طریقے سے پہلے ہی اوور میں بھارتی کپتان روہت شرما کی وکٹ حاصل کی روہت شرما صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی اور شبمن گل دونوں نے شاندار 189 رنز کی پارٹنرشپ بنا کت ٹیم کے لئے بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھ دی۔

تاہم دونوں بیٹر اپنی سنچریاں مکمل کرنے میں ناکام رہے گل 92 جبکہ کوہلی 88 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

شریاس ائیر49 رنز  اور کے ایل راہول 21 رنز بنا سکے۔ رویندرا جاڈیجا 35 رنز بنا سکے۔ یوں بھارت کی پوری ٹیم 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشن مدھوشنکا نے 5 وکٹیں حاصل کی جبکہ دشمانتھا چمیرا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More