Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ملکی معیشت کے لے اچھی خبر۔بیرون ملک سے پاکستانیوں کی بھیجی گئی ترسیلات زر دو ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی

یہ ترسیلات زر گزشتہ ستمبر سے 31 فیصد اور اگست 2020ء سے 9 فیصد زیادہ ہیں

اسلام آباد (نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وباء کے باوجود ملکی معیشت کیلیے ایک اور اچھی خبر ہے، ستمبر میں بیرون ملک سے پاکستانیوں کی بھیجی گئی ترسیلات زر دو ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہنا تھاکہ ستمبرمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر دو ارب تیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ترسیلات زر گزشتہ ستمبر سے 31 فیصد اور اگست 2020ء سے 9 فیصد زیادہ ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے کہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More