مسائل کے باوجود معیشت مستحکم ہو رہی ہے: نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے ایف بی آر نے پہلے 3 مہینے میں آئی ایم ایف ٹارگٹ سے زیادہ کلیکشن کی ہیں آئی ایم پروگرام میں ہیں مہنگائی ختم نہیں ہوئی اسے قابو میں لا رہے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے، معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
نگراں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، نگراں حکومت نے بہت جلد مسائل کو پہچانا ہے، نگراں حکومت آئی تو معیشت مشکلات کا شکار تھی، حکومتی اقدامات سے معاشی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کوئی آسان کام نہیں ہے، معاشی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، یوکرین، روس جنگ کی وجہ سے دنیا کو مسائل کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت آئی تو معیشت مشکلات کا شکار تھی، ہم نے بحرانوں کے باوجود معیشت کو بحال رکھنے کی کوشش کی ہے، نگران حکومت نے معیشت کی بہتری کے لیے تیزی سے اقدامات کیے، معیشت کی بحالی آسان نہیں ہے، معاشی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔
شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ اس وقت معیشت میں مثبت رجحان آ رہا ہے، صنعتی ترقی کے لیے کام کیا جا رہا ہے، ڈالر نیچے کی طرف جا رہا ہے، روپے میں استحکام آ رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سمگلنگ روک کر بہت اچھا کام کیا، سمگلنگ کو روکنے کے لیے بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔
نگراں وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ یہ نہیں کہتی مہنگائی کو ختم کیا، توجہ کے ساتھ مہنگائی کو قابو کرنے کیلئے کوشش کی، اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔