لاہور میں مصنوعی بارش کا پہلا کامیاب تجربہ
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے کہا ہے کہ لاہور میں آج پہ؛ی مصنوعی بارش کی گئی ہے جس تجربہ کامیاب رہا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں مصنوعی بارش کا تجربہ کامیاب رہا، نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج صبح لاہور آلودہ ترین شہر تھا، ملک کی تاریخ میں آج پہلی بار مصنوعی بارش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی بارش کےلیےہمارا ایک پیسہ خرچ نہیں ہوا، متحدہ عرب امارات کےشکرگزارہیں، سارا مینج متحدہ عرب امارات کی حکومت نےکیا، متحدہ عرب امارات سے دو سپیشل جہازآئےتھے، پہلی فلائٹ میں 48فلیئرز شاہدرہ اورمریدکے ، کے قریب کیےگئے۔
محسن نقوی نے کہا کہ نگران وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کوفون کرکےمبارکباد دی، سموگ ٹاورچند ہفتوں تک انسٹال ہوجائیں گے، بارش سے ایئرکوالٹی انڈیکس نیچےجائے گا، پہلا تجربہ تھا ہم سیکھ رہے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مصنوعی بارش کےخرچ کےحوالےسے35کروڑکی خبربالکل غلط تھی، آج رات تک سارےنتائج آئیں گےاس کےبعد اگلا فیصلہ کریں گے، دبئی میں یہی ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے اور متحدہ عرب امارات میں ایک سال میں ایک ہزارمرتبہ مصنوعی بارش کی جاتی ہے، مصنوعی بارش سےکسی قسم کےصحت کےحوالےسےکوئی نقصانات نہیں ہونگے۔
نگراں وزیر اعلیٰ کہا کہ لاہور میں اکثر مقامات پر بارش ہو گئی ہے، لاہور کے تقریباً 10 علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہوئی، 10 سے 15 کلو میٹر کے علاقے میں اس بارش کو پلان کیا گیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ مصنوعی بارش میں یو اے ای نے سپورٹ کیا، یو اے ای کی ٹیم یہاں موجود تھی، وفاقی حکومت مصنوعی بارش کے منصوبے پر کام کر رہی تھی، مصنوعی بارش کا تجربہ ہمارے لیے بہت ضروری تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسموگ ٹاورز بھی جلد انسٹال ہو جائیں گے، مصنوعی بارش کا تجربہ نیا ہے اس کے اثرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم نے لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم دونوں چیزوں کو مدِ نظر رکھا، ہمیں مصنوعی بارش کے بعد کے نتائج کا انتظار ہے، آج رات تک مصنوعی بارش کے نتائج آ جائیں گے۔
سید محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کلاؤڈ سیڈنگ کا پہلا مشن کچھ دیر پہلے کیا گیا، شاہدرہ اور مریدکے کی طرف بادل برسائے گئے، مصنوعی بارش کے لئے ہمارا ایک روپیہ بھی نہیں لگا، 10۔12 دن سے بادل نہیں تھے آج بھی لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر تھا، یو اے ای حکومت کی وجہ سے ہم مصنوعی بارش کر سکےم یو اے ای حکومت کی جانب سے بارش بطور تحفہ براسئی گئی۔