Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کی یو این سیکرٹری جنرل سے اہم ملاقات، کشمیر اور غزہ کے درینہ مسائل پر گفتگو

آرمی چیف کی یو این سیکرٹری جنرل سے اہم ملاقات، کشمیر اور غزہ کے درینہ مسائل پر گفتگو

 اقوام متحدہ:

آرمی چیف سید عاصم منیر نے دورہ امریکہ کے دوران سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے اہم ملاقات کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے آرمی چیف کے دورے کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستوں کے تعاون کو سراہا جو دنیا کے امن اور استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔

آرمی چیف نے اقوام متحدہ کی تمام سنجیدہ کوششوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت کی تصدیق کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنی بات چیت کے دوران خاص طور پر کشمیر اور غزہ کے جاری مسائل پر روشنی ڈالی۔

سی او اے ای سید عاصم منیر  نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن اس وقت تک ناگزیر رہے گا جب تک کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن حل تلاش نہیں کیا جاتا۔

آرمی چیف نے جموں و کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی یکطرفہ اور غیر قانونی بھارتی کوششوں کی بھی مذمت کی کیونکہ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

آئی یس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا اور یو این ایس جی پر زور دیا کہ وہ غزہ میں مخاصمت کے فوری خاتمے کے لیے عالمی برادری کو متحرک کرے تاکہ رونما ہونے والے انسانی المیے کو روکا جا سکے اور اس بات کو اجاگر کیا کہ مسئلے کا پائیدار حل دو ریاستی حل میں مضمر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمچیف عاصم منیر نے خاص طور پر ان معصوم شہریوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا جنہیں بے دردی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انہیں خاطر خواہ انسانی امداد فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس  نے خدشات کو تسلیم کیا اور جنرل سید عاصم منیر، این آئی (ایم) کا یو این ہیڈ کوارٹر کے دورے پر شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More