Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ملک میں عام انتخابات2024 کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ملک میں عام انتخابات2024 کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملک میں عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری 2024 کو ہوگی۔

انتخابی شیڈول کے مطابق 20 سے 22 دسمبر تک امیدوارکاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے اور 24 دسمبر سے 30 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی۔

ای سی پی شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی منطور یا مسترد ہونے پر اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2024 جبکہ 10جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا۔

انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2024 ہو گی

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More