Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

لاہور قلندرز نے مسلسل دوسری مرتبہ پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا

لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دیلاہور قلندرز نے مسلسل دوسری مرتبہ پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

لاہور قلندرز نے مسلسل دوسری مرتبہ پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 1 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل جیت لیا۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور عبداللہ شفیق کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے ملتان سلطانزکو 201 رنز ہدف دیا

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز نے فائنل میں اپنی بیٹنگ کا آغاز محتاط انداز میں کیا، لیکن پہلا نقصان میں 38 کے مجموعے پر اٹھانا پڑا جب 30 رنز بنا کر مرزا طاہر بیگ آؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ کےلیے فخر زمان اور عبداللّٰہ شفیق کے درمیان 57 رنز کی پارٹنرشپ بنی لیکن اس کے بعد 95 کے اسکور پر فخر زمان کو اسامہ شیفق نے کیچ آؤٹ کروایا۔

ٹیم کی رنز 111 پر پہنچا تو اسامہ میر کی گیندوں کے سامنے سیم بلنگز کے سامنے گھوم گئے اور بولڈ ہو گئے اگلی ہی بال پر احاسن حفیظ ایل بی ڈبیلیو ہو گئے۔

صرف ایک رن کے اضافے کے بعد سکندر رضا 112 رنز پر صرف ایک رنز بنا کر خوشدل کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

قلندرز کے 15ویں اوور میں آدھی ٹیم کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شاہین آفریدی اور عبداللّٰہ شفیق نے دھواں دار بیٹنگ کی بدولت ٹیم کا اسکور پلکتے جھپکتے 200 تک پہنچا دیا۔

 عبداللہ شفیق نے 40 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ شاہین آفریدی صرف 15 بالوں پر 44 رنز کی دھواں دار بیٹنگ کی ۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے جبکہ انوار علی ،احسان اللہ اور خوشدل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے شاندار باؤلنگ ،بیٹنگ کی جس کی بدولت آج دوسری مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل8 کے چیمپیئن بن گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More