فیفا ورلڈکپ 2026ء: پاکستان میں تیار کردہ آفیشل فٹبال کی رونمائی
فیفا ورلڈ کپ 2026 ء کے لئے پاکستان میں تیار کردہ آفیشل فٹبال کی رونمائی کر دی گئی۔
اسلام آباد :(سجاد کھوکھر) وطن عزیز پاکستان کا ایک بار پھر دنیا بھر میں نام روشن کرنے والی اس آفیشل فٹبال کو پاکستانی کمپنی’فارورڈ اسپورٹس‘ نے سیالکوٹ میں تیار کیا ہے اور اس کا ڈیزائن ایڈیڈاس نے دیا ہے جو میزبان ممالک کینیڈا، میکسیکو اور امریکا کے اتحاد کی علامت ہے، اسی لیے اس کا نام ’ٹریونڈا (Trionda)‘ رکھا گیا ہے۔
ہسپانوی زبان میں لفظ’ٹریونڈا‘ کا مطلب ’تین لہریں‘ ہے، یہ نام میزبان ممالک کے درمیان تعاون کی عکاسی کرتا ہے اور فٹبال کے ڈیزائن کے لیے منتخب کردہ سرخ، سبز اور نیلے رنگ ان تنیوں ممالک کے قومی رنگوں سے متاثرہ ہے اور سنہری رنگ سے کی گئی نقش و نگاری فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی نمائندگی کرتی ہیں۔
فٹبال کے ڈئزائن میں کینیڈا میکسیکو اور امریکا کی قومی علامتیں شامل کی گئی ہیں۔
چار پینل پر مبنی یہ فٹبال تمام موسمی حالات میں قابل استعمال ہے اس میں جدید ٹیکنالوجی بھی شانل ہے۔
فٹبال میں 500 ہرٹز کی موشن سینسر چپ بھی موجود ہے جو گیند کی ہر حرکت کو ریکارڈ کرتی ہے اور اس کا ڈیٹا براہ راست ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (VAR) سسٹم سے منسلک ہوگا تاکہ میچ کے دوران فیصلہ سازی آسان ہو۔
خیال رہے کہ پاکستانی کمنی "فاروڈ اسپورٹس” نے 2014ء ، 2018ء ، 2022ء اور اب 2026ء کے لئے ورلڈ کپ کی آفیشل فٹبالر کی تیاری کی میراث کو جاری رکھ کر بین الااقوامی سطح پر پاکستان کی شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا۔
