فیصل قریشی سے انکی اہلیہ برہم، حریم فاروق کو گلے لگانا پسند نہیں آیا، تاثرات سوشل میڈیا پر وائرل
’مینگو جٹ‘کے پریمیئر کی ویڈیو وائرل، ثنا فیصل کے چہرے کے تاثرات پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
فلم ’مینگو جٹ‘ کے پریمیئر میں اداکار کی اہلیہ کے چہرے کے تاثرات نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی، کسی نے دلچسپ تبصرے کیے تو کسی نے سرعام گلے ملنے کے انداز پر سوال اٹھا دیے
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں اداکارہ حریم فاروق سے فیصل قریشی کی ملاقات کے دوران ثنا فیصل کے چہرے کے تاثرات نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔
فلم ’مینگو جٹ‘ کے پریمیئر میں فیصل قریشی اپنی اہلیہ ثنا فیصل اور ساتھی اداکارہ حریم فاروق کے ہمراہ شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران فیصل قریشی نے حریم فاروق کو گلے لگایا، جس کے بعد دونوں فنکاروں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
اس موقع پر ثنا فیصل بھی موجود تھیں، تاہم ملاقات کے دوران ان کے چہرے کے تاثرات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین نے اس منظر پر مختلف تبصرے کیے اور ثنا فیصل کے تاثرات کو اپنے اپنے انداز میں بیان کیا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ثنا فیصل جس انداز میں حریم فاروق کو دیکھ رہی تھیں، وہ خاصا دلچسپ تھا۔ ایک دوسرے صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ شاید ثنا فیصل بھی گلے ملنے کی توقع کر رہی تھیں۔
دوسری جانب بعض صارفین نے عوامی تقریب میں سرعام گلے ملنے کے انداز پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اس طرح ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بحث اور دلچسپ تبصروں کا موضوع بن گیا۔
تاہم، ویڈیو میں دکھائی دینے والے تاثرات کی اصل وجہ سے متعلق کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی، جبکہ ثنا فیصل نے بھی اس معاملے پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔
