Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فرانس میں پنشن سے متعلق نئے قانون کے خلاف ہڑتال

ہڑتال میں وکلاء، اسپتالوں کا عملہ، ایئر پورٹ اسٹاف کے ساتھ ساتھ خود محکمہ پولیس کے اہل کار بھی بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں

پیرس (نیوز پلس /مانیٹرینگ ڈیسک) فرانس میں پنشن سے متعلق نئے قانون کے خلاف مختلف علاقوں میں نئے پنشن قانون کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں جس کے باعث ملک میں پینشن اصلاحات کے خلاف زبردست ہڑتال کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو چکا ہے۔ہڑتال کے باعث میں 78 فی صد اسکول بند اور 90 فی صد ٹرینیں بھی بند رہیں گی، جس کے سبب 5 لاکھ مسافر متاثر ہوں گے جبکہ دوسری طرف انتظامیہ نے، 6 ہزار سے زائد پولیس اہل کار سیکورٹی کے لیے تعینات کر دیے گئے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ اس ہڑتال میں وکلاء، اسپتالوں کا عملہ، ایئر پورٹ اسٹاف کے ساتھ ساتھ خود محکمہ پولیس کے اہل کار بھی بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں۔ فرانس میں 1995 کے بعد یہ ایک بڑی ہڑتال تصور کی جا رہی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More